(ن) لیگ ٹریڈرز ونگ کا ڈی آئی جی ڈاکٹر حید ر اشرف کے اعزاز میں استقبالیہ

(ن) لیگ ٹریڈرز ونگ کا ڈی آئی جی ڈاکٹر حید ر اشرف کے اعزاز میں استقبالیہ

 لاہور ( پ ر) میاں محمد عثمان سینئر نائب صدر مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ کی جانب سے یو کے سینٹر کشمیر بلاک اعظم کلاتھ مارکیٹ میں ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ دیا گیا۔ جس میں تاجر رہنماؤں حافظ عابد علی، ناصر سعید، انجم بٹ، لیاقت سیٹھی کے علاوہ ایس پی سٹی اسد سرفراز خان، ڈی ایس پی سٹی ملک مشتاق اعوان، ایس ایچ او مستی گیٹ ندیم خالد سمیت اعظم کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد عثمان سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) تاجر ونگ لاہور ناصر سعید ، حافظ عابد علی نے کہا کہ لاہور پولیس کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے اور ہم ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے مارکیٹوں میں پولیس گشت بڑھانے ٹریفک کے مسائل کو کنٹرول کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تحریک انصاف کی ہڑتال کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی ہڑتالوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔    ، جبکہ ہڑتالوں دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر پُرامن ہیں اور مسلم لیگ(ن) کا ہر اول دسمبر میں اور حمزہ شہباز شریف حلقہ ایم این اے کی قیادت پر مطمئن ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تاجروں کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں پولیس سروس سینٹر عنقریب قائم کیا جائے گا۔ سیکیورٹی بہتر بنائی جائے گی اور مارکیٹ کے ٹریفک مسائل حل کئے جائیں گے اور باہمی مشاورت سے تاجروں کے مسائل حل کریں۔ تاکہ یونس اور تاجر برادری میں مکمل ہم آہنگی فروغ پا سکے، کیونکہ تاجر برادری اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے میاں محمد عثمان اور دیگر تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4