گلاب دیوی ہسپتال میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ، مریضوں کو پریشانی کا سامنا

گلاب دیوی ہسپتال میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ، مریضوں کو پریشانی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( جنرل رپورٹر) گلاب دیوی ہسپتال کی اکثر وارڈوں میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص اور وارڈوں کے اندر اور وارڈوں کے برآمدوں میں رات کے اوقات میں لائٹ نہ ہونے پر مریضوں اور ان کے لواحقین کو سخت دشواری سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ جس پر مریضوں کا کہنا ہے کہ عزیز وارڈ، عطاء اللہ وارڈ، حسنین بی بی وارڈ اور گابا وارڈ میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے، جس میں صفائی کی صورتحال ٹھیک نہ ہونے پر سخت دشواری کا سامنا پڑتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ وارڈوں اور برآمدوں میں ٹیوب لائٹیں نہ ہونے کے باعث رات کی تاریکی میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس میں عزیز وارڈ میں داخل مریضوں نے ہسپتال کی کمیٹی کے چیئرمین اور ایم ایس سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کی وارڈوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر کیا جائے اور وارڈوں میں ٹیوب لائٹوں کو بھی نصب کیا جائے۔   اس میں خراب ٹیوب لائٹوں کو بھی درست کیا جائے تاکہ مریضوں کو درپیش مشکلات سے چھٹکارہ حاصل ہو سکے۔ اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر حامد حسین نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چونکہ یہ چیئرٹی ہسپتال ہے اور فنڈز کی شدید کمی کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت چلتا ہے۔اس میں زیادہ تر مریضوں کے علاج معالجہ او ردیکھ بھال پر توجہ ہوتی ہے، تاہم ہسپتال میں ٹیوب لائٹوں کی درستگی اور صفائی کی صورتحال انتظامی معاملہ ہے۔ اس کے لئے سخت احکامات جاری کر رکھے ہیں جس میں مریضوں کی شکایات پر فوری نوٹس بھی لیا جاتا ہے۔