برے اعمال اللہ کی ناراضگی کا باعث ہیں اسی لئے ہم مشکلات کا شکار ہیں،فیض الرحمان

برے اعمال اللہ کی ناراضگی کا باعث ہیں اسی لئے ہم مشکلات کا شکار ہیں،فیض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)تحریک منہاج القرآن کے امیر علامہ فیض الرحمان درانی نے کہا ہے کہ بطور قوم ہمارے برے اعمال اللہ کی ناراضگی کا باعث ہیں اس لئے دہشتگردی ،بے سکونی ، بد امنی ،قتل و غارت گری ،رزق کی کمیابی ،ٹارگٹ کلنگ ، بجلی کی قلت اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم ہمارے معاشرے کی پہچان بن چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔ جمعہ کے خطبہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان تو دوسرے کی جان و مال کا محافظ ہوتا ہے مگر اعمال دین مبین کی تعلیمات سے الٹ ہو چکے ہیں اسی لئے اللہ کی رحمت ہم پر سایہ فگن نہیں رہی۔
بطور قوم ہم نے اپنے اعمال کی اصلاح کی تدبیر نہ کی تو اللہ کی غفور اور رحیم ہونے کی صفت کہیں ہم سے روٹھ نہ جائے