پرویز رشید جھوٹے اور منافق ہیں،چور کو چور نہ کہوں تو کیا امام مسجد کہوں؟:شیخ رشید
اسلام آباد ( آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ننکانہ جلسے کے بعد ایک بار پھر نام لئے بغیر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت حکومتی شخصیات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ شیخ رشید احمد نے جمعہ کی رات دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایک موقعہ پر کہا کہ پرویز رشید صاحب آپ ! پرلے درجے کے جھوٹے بے ایمان اور کمینے لوگ ہیں ، میں گالیاں نہیں دیتا ، آپ ہیں ہی جھوٹے ، کمینے اور منافق، میں آپ کی شان میں قصیدے نہیں پڑھتا ۔ انہوں نے کہا کہ چور کو چور نہ کہوں تو کیا امام مسجد کہوں ؟ اصل فیصلہ تین آدمیوں کے پاس ہے ، نواز شریف ، شہباز شریف اور اسحق ڈار کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار ہے ، کنونشن سینٹر میں آئی ایس آئی سمیت ایجنسیوں کے لوگ ملاقات میں موجودتھے ، اگر لوگ نہیں تھے تو (کل) سے کنٹینر پر نہیں آﺅں گا ، ثابت کردیں کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی ملاقات میں شریک نہیں تھی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ وہ جمعہ کو یہاں آزادی دھرنے کے شرکاءسے خطاب کررہے تھے ۔