سانحہ ماڈل ٹاﺅن جے آئی ٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کی مرضی کی بنی،عوامی تحریک

سانحہ ماڈل ٹاﺅن جے آئی ٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کی مرضی کی بنی،عوامی تحریک

لاہور)پ ر(پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے مجتبیٰ شجاع الرحمن کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن جے آئی ٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کی مرضی کی بنی ، اس میں ہم سے مشاورت نہیںکی گئی۔ صوبائی وزیر جھوٹ مت بولیں،شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ مختلف شہروں سے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران انھوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے قائد کی واپسی پر ایسا حتجاج کرینگے کہ حکمرانوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔صوبائی سیکر ٹریٹ میںملتان، ساہیوال، پاکپتن اور عارفوالا سے عہدیداروں کے وفود نے بشارت جسپال سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر فیاض وڑائچ،مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، راﺅ عارف رضوی،مشتاق احمد او ر دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : علاقائی