فضل الرحمن پر خودکش حملے اورخالد سومرو قتل کیخلاف جے یو آئی کا ملک گیر احتجاج

فضل الرحمن پر خودکش حملے اورخالد سومرو قتل کیخلاف جے یو آئی کا ملک گیر احتجاج

لاہور(سٹاف رپورٹر)جے یو آئی(ف) نے مو لا نا فضل الرحمن پر ہونے والے خود کش حملہ کی تحقیقات میں تاخیر اور جے یو آئی سندھ کے سیکر ٹری جنرل مو لا نا ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف ملک کے چاروں صوبائی ہیڈکواٹرز ، کشمیر اور گلگت میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے لا ہور میں احتجاجی مظاہر ہ مسجد شہدا ءکے باہر مال روڈ پر کیا گیا ۔ مظاہروں کے باعث ٹریفک کا نظام بری طر ح درہم برہم رہا اور کئی ایمبولینس ٹریفک جام میں پھنسی رہیں۔جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ عوام کو امن دینا حکومت کی ذمے داری ہے جس میں سندھ ،بلوچستان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں اسلام کے نفاذ اور وطن کے دفاع میں مصروف ہے ہماری قیادت نے قوم کو متفقہ آئین دیا ہے اور آج جے یو آئی مو لا نا فضل الرحمن کی قیادت میں آئین کو بچانے کے لیئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن پر حملہ اور وں اور مو لا نا ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوںکو گرفتار کرنابلو چستان اور سندھ حکومت کے ساتھ مرکز کی بھی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ہم پر امن احتجاج کے حامی ہیں اور یہ ہمارا آئینی حق ہے انہوں نے کہا کہ ہم پار لیمنٹ کے ذریعے انقلاب کے حامی ہیں ،انہوں نے کہا کہ کنٹینر کے ذریعے انقلاب نہیں آسکتا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں حکومت نا م کی کو ئی چیز نہیں ہے عملا سندھ میں دہشت گردوں کا راج ہے انہوں نے سندھ اور بلوچستان حکومت کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ خیبر کے وزیر اعلی ہم سے احتجاج کا حق بھی چھیننا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ اور شیخ رشید احمد قیادت کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر کے اپنے اصل مشن سے قوم کو اگاہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یکم مارچ کو اسلام آباد میں جمعیت کا مظاہرہ دھرنیوں کا صفایا کر دے گا ۔ جے یو آئی پنجاب کے سیکر ٹری جنرل مو لانامفتی مظہر اسعدی نے کہا کہ حکومت امن کے قیام میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔

مزید : علاقائی