ملک میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ،بجلی پیداوار میں کمی

ملک میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ،بجلی پیداوار میں کمی

لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میں گزشتہ روز بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ بجلی کی پیداوار میں مسلسل کمی کا سلسلہ یومیہ کی بنیاد پر جاری ہے جس کے باعث شارٹ فال بڑھتا جا رہا ہے ۔ حکومت کی جانب سے پی ایس او اور آئی پی پیز کو ادائیگی نہ کئے جانے کے باعث پی ایس او نے تیل کی سپلائی مطلوبہ مقدار کے مقابلہ میں چالیس فیصد سے بھی کم کر دی ہے جس کے باعث پیداوار کم ہو رہی ہے ۔

 گزشتہ روز بھی مرمت کے نام پر بجلی کی آٹھ آٹھ گھنٹہ تک بندش کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں 14گھنٹہ اور دیہی علاقوں میں16 گھنٹہ تک لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انڈسٹری کو بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 13820 میگا واٹ جبکہ پیداوار 8220 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 5610 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

لوڈ شیڈنگ

مزید : علاقائی