پنجاب کے تجارتی مراکز میں پو لیس نفری تعینات کی جائے،نعیم میر

پنجاب کے تجارتی مراکز میں پو لیس نفری تعینات کی جائے،نعیم میر

لاہور ( وقائع نگار )آل پاکستان انجمن تاجران نے پنجاب پو لیس کی قیادت سے تحریک انصاف سے وابستہ تاجروں کو تحفظ اور شر پسند تاجروں کو مذمو م مقا صد میں ناکام بنا نے کے لیے امن کمیٹیاں بنا نے کا مطا لبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کی مارکیٹو ں ،پلازوں اور تجارتی مراکز میں پو لیس کی نفری تعینات کی جائے تاکہ امن و امان کی صور تحال بر قرار رہے ۔اس حوالے سے گزشتہ روزآل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے آئی جی پنجاب اور ڈی سی او لاہور کو دو مختلف خط لکھے ہیں جس میں آئی جی پنجاب سے ۸،۱۵اور۱۸ دسمبرکو تحریک انصاف کی احتجاجی کال پر پنجاب بھر کے تاجروں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔پاکستان سے اظہار خیال کر تے ہوئے نعیم میر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پنجاب بھر میں تاجر نمائندوں پر مشتمل ایس پی سطح پر ہنگامی امن کمیٹیاںقائم کی جائیں،مارکیٹوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے او۔اہم مارکیٹوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس فوری طور پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرئے۔وی وی آئی پیز کی سیکورٹی پر معمور ہزاروں پولیس اہلکاروں کو واپس بلایا جائے اور ان پر مشتمل کوئیک رسپارنس فورس قائم کی جائے۔مارکیٹوں میں موجود شر پسند تاجروں پر مقدمات قائم کیے جائیںاور انھیں نظر بند کیا جائے۔تاجر نمائندوں کا متفقہ ضابطہ اخلاق تیار کیا جائے اور مقامی تاجر قیادت کے تحفظ کے لیے علیحدہ پولیس سیکورٹی فراہم کرئے۔ڈی سی اولاہور کو لکھے گئے خط میں انھوں نے مختلف مارکیٹوں میں نفرت آمیز سیاسی بینروں کو فوری طور پر اتروانے کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ اگر پولیس اور ضلعی انتظامیہ تاجروں کو فول پروف سیکورٹی دینے میں ناکام ہو گئی تو تاجر لازمی اپنی حفاظت کی خاطر شٹر ڈاﺅن ہڑتال کر دیں گے۔

مزید : علاقائی