شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی گورنر سندھ سے ملاقات ملکی و سیاسی صورتحال پر بات چیت

شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی گورنر سندھ سے ملاقات ملکی و سیاسی صورتحال پر ...

لاہور/کراچی(پ ر پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سےنےٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کراچی میں اپنے قیام کے دوران جمعہ کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور علیم عادل شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...