مقبوضہ کشمیر،مجاہدین کی فائرنگ سے8بھارتی فوجی مارے گئے 3حملہ آور ہلاک

مقبوضہ کشمیر،مجاہدین کی فائرنگ سے8بھارتی فوجی مارے گئے 3حملہ آور ہلاک

                            جموں(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ’اڑی‘ کیمپ پر حملے میں آٹھ فوجی مارے گئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں مزاحمت کاروں نے اچانک فوجی کیمپ پر حملہ کردیا جس دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جبکہ حملے میں آٹھ فوجی مارے گئے ہیں۔آرمی کے ترجمان این جوشی کا کہنا ہے کہ ضلع براہمولہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ فوجی کیمپ پر حملہ کرنے والے 3 مزاحمت کاروں کو جوابی کارروائی میں مارا جاچکا ہے۔

مزید : علاقائی