’’ اعلان ہوتے ہی عملدرآمد ‘‘ کیڈٹ کالج قلعہ سیف اﷲکے 23طلبا اور 5اساتذہ کو لیپ ٹاپ مل گئے

’’ اعلان ہوتے ہی عملدرآمد ‘‘ کیڈٹ کالج قلعہ سیف اﷲکے 23طلبا اور 5اساتذہ کو ...

لاہور)پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کے دورے پر آئے کیڈٹ کالج قلعہ سیف اﷲبلوچستان کے 23طلبا اور 5اساتذہ کو لیپ ٹاپ دے دئیے گئے ہیں۔کیڈ ٹ کالج سیف اﷲکے طلبا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم کو شاندار اقدام قراردیتے ہوئے کہاتھا کہ ایسی سکیم بلوچستان اور دیگر صوبوں میں بھی ہونی چاہیے تاکہ ہم جیسے طالب علم بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔جس پر وزیراعلیٰ نے پنجاب کے دورے پر آئے کیڈٹ کالج قلعہ سیف اﷲکے طلبا اوراساتذہ کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا او رسیکرٹری ہائر ایجوکیشن عبداﷲسنبل کو ہدایت کی کہ رات تک لیپ ٹاپ طلبا او راساتذہ کو فراہم کئے جائیں ۔

سیکرٹری ہا ئر ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوری طو رپر لیپ ٹاپ 23طلبا اور 5اساتذہ کو فراہم کر دئیے ہیں۔ جس پر طلبا اور اساتذہ نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا خصوصی طو رپرشکریہ ادا کیاہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...