زرداری کا الطاف حسین یو نیور سٹی کی تعمیر کیلئے اراضی دینے کا اعلان

زرداری کا الطاف حسین یو نیور سٹی کی تعمیر کیلئے اراضی دینے کا اعلان

کراچی (خصوصی رپورٹ )ملک ریا ض حسین چےئر مین بحر یہ ٹاؤن کے کر اچی اور حیدر آ باد میں الطاف حسین کے نام پر یونیورسٹی بنا نے کے اعلان کے بعد گذشتہ روز سندھ حکو مت نے سا بق صدر آ صف علی زرداری کی خصو صی ہدا یات پر 50 ایکڑ اراضی لطیف آ باد حیدر آ باد میں یو نیور سٹی کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سند ھ قا ئم علی شاہ کی گورنر سند ھ سے خصو صی ملاقات میں اس پیغام کو پہنچا یا گیا جس کے بعد گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کر اچی اور حیدر آ باد میں یو نیور سٹیز بنا نے کے ملک ریا ض حسین کے اقدام کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے شکر یہ ادا کیا۔ آ صف علی زرداری نے ہدا یت دی ہے کہ یونیو رسٹی کے چار ٹر کی منظوری کیلئے پیر کو سندھ اسمبلی میں قرار داد بھی پیش کی جا ئے گی۔اس سے قبل اعلان کر تے ہوئے ملک ریاض حسین نے کہا تھا کہ الطاف حسین یو نیور سٹیز کراچی اور حیدر آ باد، انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کی ہوں گی جبکہ یو نیور سٹیز میں دس سے بیس فیصد طلبہ و طا لبات مفت تعلیم حا صل کر یں گے ۔ مز ید براں ان یو نیور سٹیز کی ریگو لر فیس بھی دیگر گورنمنٹ یو نیور سٹیز کی نسبت کم ہو گی۔

مزید : علاقائی