سردار رضا اچھی شہرت کے حامل انسان ہیں ،ڈاکٹر حسن محی الدین

سردار رضا اچھی شہرت کے حامل انسان ہیں ،ڈاکٹر حسن محی الدین

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے نئے الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی تقرری پر امید ظاہر کی کہا کہ سردار رضا اچھی شہرت کے حامل انسان ہیں ۔امید ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نواور آزاد اور خودمختار ادارہ بنانے کے حوالے سے مثبت اقداما۔۔ کہاکہ پات اٹھائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ایک ایسا پاکستان اور جمہوری نظام چاہتی ہے جس میں افراد کی آئین و قانون کی بالا دستی ہو ،قومی وسائل ہر صوبہ،ہر ضلع اور ہر شہر کے عوام کی بہتری کےلئے صرف ہوں او کوئی ادارہ عوام کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی جرات نہ کرسکے ۔انہوں نے کہاکہ 17جون کے سانحہ میں ملوث پولیس افسران اور اہل کاروں کوپنجاب حکومت کی طرف سے تحفظ اور شاباش ملنے کا نتیجہ ہے کہ وہی پولیس اس قدر سر کش اور اندھی ہو گئی ہے کہ اسے نابینا افراد کی خصوصی انسانی حیثیت کی بھی پرواہ نہیں رہی۔اسلام آبادمیڈےاسیل کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوںنے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر اور PATکے مرکزی نائب صدر ساجد پرویز سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،سابق گورنر نے ڈاکٹر طاہر القادری کی خیریت دریافت کی ۔دونوں رہنماﺅں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پرسیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض اور میڈیا ایڈوائزر محمد نور اللہ بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے نابینا افراد پر پولیس کے تشدد اور ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ایسی ہی پولیس فورس کی ضرورت ہے جو انکے اقتدارکے تحفظ کےلئے ذاتی ملازم کی طرح کام کرے ۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور بھی موجود تھے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...