نائیجیریا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے خریدے گا برطانوی دفاعی جرید ہ

نائیجیریا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے خریدے گا برطانوی دفاعی جرید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آئی این پی )برطانوی دفاعی جریدے نے کہا ہے کہ نائیجیرین فضائیہ ( این اے ایف) پاکستان اور چین کی طرف سے مشترکا تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کرنے والی ہے ۔رپورٹ کے مطابق نائیجیریا جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے ایک یا دو اسکواڈرن کی خریداری کے آرڈر کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔
کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 کے موقع پر برطانوی دفاعی جریدے کو ایک سینئر پاکستانی وزارت دفاع کے عہدے دار نے بتایا کہ نائیجیرین فضائیہ کے سربراہ چیف ائیر مارشل ایڈوسولہ ننیون اموسو نے اکتوبر میںپاکستان کا دورہ کیا، اس کے بعد نائیجیرین ائیر فورس 25 سے40جے ایف تھنڈرخریدنے کی حتمی شکل دے رہا ہے۔نائیجیرین فضائیہ کے سربراہ نے اپنے دورہ پاکستان میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ کا دورہ بھی کیا جہاں ان طیاروں کو تیار کیا جاتا ہے۔ پی اے سی نے50بلاک ون جے ایف تھنڈر تیار کیے ہیں اور50بلاک ٹو کی تیاری پر 2013کے آخر سے کام شروع ہے۔پاک فضائیہ حکام کے مطابق بلاک تھری کی تیاری کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ پی اے ایف حکام نے بتایا کہ بلاک تھری کے جے ایف تھنڈر چوتھی جنریشن کی تمام صلاحیتوں کے حامل لڑاکا طیارے ہوں گے۔


مزید :

علاقائی -