گنے کے ریٹ میں کسی صورت کمی نہیں آنے دی جائے گی ،شہباز شریف

گنے کے ریٹ میں کسی صورت کمی نہیں آنے دی جائے گی ،شہباز شریف

                       لاہو(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فوری فراہمی اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لئے پولیس اپنے فرائض جانفشانی اور ایمانداری سے سر انجا م دے-عام آدمی کو انصاف کی فوری فراہمی کےلئے پولیس کو اپنے روےے میں تبدیلی لانا ہوگی-تھانوں کو انصاف کی فراہمی کا ذریعہ ہونا چاہیے اور تھانوں میں عام آدمی کی فوری شنوائی ہونی چاہیے- امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ جرائم کے سدباب کیلئے پولیس کو پہلے بھی وسائل فراہم کئے ،آئندہ بھی دیں گے تاہم پولیس کو نتائج دینا ہوں گے-وہ گزشتہ روز اعلیٰ سطح کے اجلا س کی صدارت کر رہے تھے-اجلاس میں پولیس نظام میں اصلاحات ،تھانوں کے حالات کارمیں بہتری اور عام آدمی کو انصاف کی جلد فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے تجاویز پر غورکیاگیا- وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے عام آدمی کو تھانوں میں انصاف کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکتی ہے-تھانوں میں شکایات کے اندراج کے لئے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم انتہائی ضروری ہے-عوام کو انصاف کی فراہمی میں سٹیزن فیڈ بیک کمیونیکیشن سسٹم موثر کردار اداکرسکتاہے- انہوںنے کہاکہ مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کر کے پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں-پولیس فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی- انہوں نے کہاکہ پولیس امن عامہ کی فضا یقینی بنانے اورجرائم کے خاتمے کےلئے اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دے اور عوام کی داد رسی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے-تھانو ںمیں عام آدمی کو انصاف نہ صرف ملے بلکہ انصاف ملتا ہوا نظربھی آنا چاہیے- انہوں نے کہاکہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے ذریعے عام آدمی کا پو لیس پر اعتماد بحال ہو سکتا ہے اور اس ضمن میں بنیادی اصلاحات کے ساتھ ہرممکن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جرائم کی تیز رفتاری سے تفتیش اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں پنجاب فرانزک سائنس لیب موثر کردار ادا کررہی ہے-لہذا فرانزک سائنس لیب کی 9 ڈویژنوں میں سٹیلائٹ لیبزبنانے کا فیصلہ کیا گیاہے-فرانزک ااسائنس سٹیلائٹ لیبز کے قیام سے شواہدکے ٹیسٹ متعلقہ ڈویژن میں ہی ہوں گے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کابینہ کمیٹی پولیس نظام میں اصلاحات ،تھانوں کے حالات کار میں بہتری اور دیگر امور کا جائزہ لے کر قابل عمل سفارشات پیش کرے-سی سی پی او لاہور نے تھانوں کے حالات کار میں بہتری ،عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے بریفنگ دی-صوبائی وزراءکرنل (ر) شجاع خانزادہ ، بلال یاسین ، ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سیکرٹری داخلہ ، سی سی پی او لاہوراور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...