عمران احتجاج ملتوی کریں :مذاکرات اتوار کو شروع ہونگے ،اسحاق ڈار

عمران احتجاج ملتوی کریں :مذاکرات اتوار کو شروع ہونگے ،اسحاق ڈار

                                           اسلام آباد(خصو صی رپورٹ) و فاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات اتوار کو شروع ہوں گے، عمران احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کریں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ مذاکرات کےلئے تیار تھی اور ہے۔ حکومت نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔و فاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ مذاکرات کے پیش نظر عمران خان احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کریں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف پر پہلے ہی یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ آئی ایس آئی اور آئی بی جوڈیشل کمیشن کے ممبر نہیں ہو سکتے۔ مجوزہ جوڈیشل کمیشن کو ڈکٹیشن نہیں دی جا سکتی

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...