پلان سی معطل نہیں ہو گا ،18دسمبر کے بعد حکومت چلانا ممکن نہیں ،عمران خان

پلان سی معطل نہیں ہو گا ،18دسمبر کے بعد حکومت چلانا ممکن نہیں ،عمران خان

                   اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی طرف سے جاری کیا گیا پلان سی کسی صورت معطل نہیں ہو گا،اس پر عملدرآمد جاری رہے گا ،فیصل آباد ضرور بند ہو گااور شہر شہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا ، پھر 18دسمبر کو پورا ملک بند کر دیا جائے گا جس کے بعد پلان ڈی آ ئے گا جس کے بعد حکومت چلانا ناممکن ہو جائے گا۔ ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے فوری آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے جو 4 سے 6ہفتوں میں نتائج پیش کرے اور پھر اس کی سفارشات پر عمل بھی یقینی بنایا جائے، اگر تحقیقات میں دھاندلی ثابت ہوئی نواز شریف کو استعفیٰ بھی دینا ہو گا۔ انہوں نے فیصل آباد کی عوام کو مخاطب کر کے کہا کہ فیصل آباد والو ! تیار ہو جاو? میں آ رہا ہوں ، اس حکومت نے انتخابات میں دھاندلی کر کے عوام کے حقوق غصب کئے جس پر ان سے سوال پوچھے جانے چاہئیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے چند دن قبل اضافی بیلٹ محبوب انور کے حکم پر چھاپے گئے تھے جو مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو دیئے گئے تھے۔ انہوں نے گونواز گو کے نعرے لگانے پر نوجوانوں پر تشدد کی شدید مذمت بھی کی۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...