کیڈٹ کالج قلعہ سیف اﷲکے اساتذہ اور طلبا کا وزیراعلیٰ شہباز شریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین

کیڈٹ کالج قلعہ سیف اﷲکے اساتذہ اور طلبا کا وزیراعلیٰ شہباز شریف کو زبردست ...

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ بلوچستان کے طلبا کے ساتھ انتہائی دوستانہ ماحول میں بات چیت کی ۔وزیراعلیٰ نے طلبا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے مدلل انداز میں جواب دئیے اور فکر انگیز اندازمیں پاکستا ن کو درپیش مسائل او ران کے حل کے حوالے سے گفتگو کی۔ کیڈٹ کالج کے اساتذہ اور طلبا نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی شبانہ روز محنت اور کاوشوں سے لاہور سمیت پنجاب میں نمایاں ترقی ہوئی ہے اور آپ نے صوبے کا نقشہ بدل دیاہے۔پنجاب میں آپ نے جو کارہائے نمایاں سرانجام دئیے ہیں وہ دیگر صوبوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔آپ نہ صرف عوام کے وسائل کو ان کی ترقی کے لئے استعمال کر رہے ہیں بلکہ دیگر صوبوں کو بھی اپنے وسائل فراہم کر رہے ہیں جو حقیقی معنوں میں ایک بڑے بھائی ہونے کا ثبوت ہے۔ تعلیم کے میدان میں آپ کی کامیابیاں لائق تحسین ہیں۔آپ نہ صرف خود دن رات کام کررہے ہیں بلکہ آپ کی ٹیم بھی آپ کے ساتھ ہمہ وقت کھڑی رہتی ہے جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیلنج قبول کرنا میری سرشت میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے طلبا کو علامہ اقبالؒ کے یہ اشعار سنائے اور کہاکہ جستجو، جہد مسلسل او رمحنت کر کے ہی ہم اپنا کھویا ہوامقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں،جس پر طلبا نے پرجوش انداز میں تالیاں بجائیں:۔

ہے صداقت کے لئے جس دل میں مرنے کی تڑپ

پہلے اپنے پیکر خاکی میں جاں پیدا کرے

پھونک ڈالے یہ زمین و آسمان مستعار

اور خاکستر سے آپ اپنا جہاں پیدا کرے

مزید : صفحہ اول