گلبرگ سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 13افراد گرفتار

گلبرگ سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 13افراد گرفتار

 لاہور(کرائم سیل)حساس اداروں نے گلبرگ کے علاقہ میں مخبر کی اطلاع پر کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 13افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی رات گئے کی گئی اور حراست میں لیے گئے 13افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ ملزمان کے قبضہ سے داعش کا لٹریچر اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے اور ان پر داعش کی وال چاکنگ کا بھی الزام ہے۔

مزید : علاقائی