ایف آئی اے اور اینٹی ہیومن ٹریفک سیل نے اشتہاری سمیت 3افراد کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے اور اینٹی ہیومن ٹریفک سیل نے اشتہاری سمیت 3افراد کو گرفتار کر لیا

 لاہور(وقائع نگار خصوصی)ایف آئی اے اور اینٹی ہیومن ٹریفک سیل کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک اشتہاری سمیت 3افراد کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرنے اشتہاری ملزم امجد بیگ کو گرفتار کو لیا ملزم انسانی سمگلنگ کے 4مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ اینٹی ہیومنٹریفک سیل نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ سے جعلی استاویزات پر سفر کرنے والے دو ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی