رائے ونڈ ، ملنے والے مردہ نومولود بچے کی ماں کی شناخت ہوگئی

رائے ونڈ ، ملنے والے مردہ نومولود بچے کی ماں کی شناخت ہوگئی

 لاہور(کرائم سیل )رائے ونڈ کے علاقہ سے دو روز قبل کھیتوں سے ملنے والے نومولود بچے کی ماں کی شناخت ہوگئی، پولیس کے چھاپہ مارنے پر ملزمہ گھر کو تالے مار فرار ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ کے علاقے ارائیاں پنڈ میں خاتون نے اندھیرے میں نو مو لودبچے کی لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئی۔ مقامی افراد لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت شہناز گل کے نام سے ہوئی جو گھر کو تالے لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...