کاہنہ ،مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونیوالی 7سالہ بچی سپرد خاک

کاہنہ ،مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونیوالی 7سالہ بچی سپرد خاک

 لاہور(کرائم سیل)کاہنہ کے علاقہ میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والی 7سالہ بچی کو گزشتہ روز سپرد خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر کئی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔تفصیلات کے مطابق 7سالہ عائشہ عباس 4نومبر کو مین ہول میں گر کر ڈاب گئی تھی اور ریسکیو ٹیم نے کئی گھنٹوں کی محنت سے اس کی نعش کو نکالا تھا۔گزشتہ روز پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفیہ کی نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگوروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...