ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں
لاہور (کر ائم سیل )ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشہر کی تمام ڈویژنز کی مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں جہاں لوگوں کے مسائل سن کر حل کئے گئے جن میں ڈی ایس پی مصری شاہ سرکل حاجی محمد اکرم نے جامع مسجد اونچی پنج پیر روڈ،ڈی ایس پی ڈیفنس ایریا عاصم افتخار نے جامع مسجد V بلاک DHA ،ڈی ایس پی برکی طالب حسین نے جامع مسجد ابراہیم ، ڈی ایس پی گلشن راوی رانا غلام عباس نے جامع مسجد بیت المکرم ریوارز گارڈن ، ڈی ایس پی نواں کوٹ فرحت عباس نے جامع مسجد غوثیہ شیراکوٹ ،ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن شہزاد منظور نے جامع مسجد B بلاک ماڈل ٹاؤن،ڈی ایس پی سبزہ زار عمران کرامت نے جامع مسجد بلال اورڈی ایس پی ٹاؤن شپ سرکل عاطف حیات نے جامع مسجد خیرالدین جوہر ٹاؤن میں نمازِ جمعہ کے بعدکھلی کچہریاں لگائیں ۔ یہ کھلی کچہریاں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے واضع احکامات کی روشنی میں لگائی گئیں۔ ڈی ایس پی مصری شاہ، ڈی ایس پی ڈیفنس ایریا،ڈی ایس پی برکی، ڈی ایس پی گلشن راوی ، ڈی ایس پی نواں کوٹ، ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن،ڈی ایس پی سبزہ زاراور ڈی ایس پی ٹاؤن شپ سرکل نے اپنے اپنے سرکل میں واقع مساجد میں لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے ۔