پنجاب یونیو رسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھرپ کے بعد کشیدگی برقرار

پنجاب یونیو رسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان جھرپ کے بعد کشیدگی برقرار

لاہور(کرائم سیل)پنجاب یونیور سٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے مابین ہونے والی جھرپ کے بعد گزشتہ روز بھی کشیدگی برقرار رہی۔تفصیلات کے مطابق 4دسمبر کو آئی ایس ایف اور اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنوں کے درمیاں ہنگامہ آرائی ہوئی تھی جس کی وجہ سے کئی طلبہ دونوں جانب سے زخمی ہو گئے تھے بعد ازاں پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کر حالات کو قابو پایا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔گزشتہ روز بھی یونیورسٹی میں کشیدگی برقرار رہی اور دونوں تنظیموں کی جانب سے نعرے بازی ہوتی رہی جس کی وجہ سے ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی جن کو دیکھ کر دونوں طلبہ تنظیموں کے کارکن منتشر ہو گئے۔

مزید : علاقائی