باغبانپورہ پو لیس6ماہ گزرنے کے با جود محنت کش کی موٹر سائیکل بازیاب نہ کر واسکی

باغبانپورہ پو لیس6ماہ گزرنے کے با جود محنت کش کی موٹر سائیکل بازیاب نہ کر ...

 لاہور(کر ائم سیل) باغبانپورہ پو لیس6ماہ گزرنے کے با جود محنت کش کی موٹر سائیکل بازیاب نہ کر واسکی ،متاثرہ شخص انصاف کے لیے تھانہ کے چکر لگانے پر مجبور ہو گیا۔تفصیلا ت کے مطابق باغبانپورہ کے علا قہدروغہ والا کے رہا ئشی محمدیاسین اور اس کے دوست محمد احمدنے نمائندہ \"پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے موقف اختیا ر کیا ہے کہ6ماہ قبل وہ اپنی موٹر سائیکل نمبر LEL2829 پر دروغہ والہ سے باغبانپورہ کی جانب جا رہا تھا کہ دروغہ والہ چونگی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو داکوؤں نے اس سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی معاملے کی رپورٹ اس نے تھانہ باغبانپورہ میں 670\\14درج کروا دیا لیکن ابھی تک پولیس اس کی موٹر سائیکل بازیاب کروانے میں ناکام رہی ہے ۔باغبانپورہ پولیس کی جانب سے کئی بار موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار ہوئے ہیں لیکن ابھی تک اس کی موٹر سائیکل بازیاب نہیں ہو سکی ہے ۔پولیس حکام سے اپیل ہے کہ اس معاملے میں اس کی داد رسی کی جائے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...