داتاگنج بخش ؒ کے عرس کے موقع پرجامع ٹریفک پلان مرتب کیا جائیگا،سی ٹی او

داتاگنج بخش ؒ کے عرس کے موقع پرجامع ٹریفک پلان مرتب کیا جائیگا،سی ٹی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (وقائع نگار خصوصی ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے حضرت داتاگنج بخش ؒ کے971ویں عرس اور چہلم حضرت امام حسینؓ کی تقریبات کے حوالے سے ٹریفک انتظامات کو بہتر بنانے اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے وزٹ کیا دیگر سینئرا فسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پرملک بھرسے لاکھوں کی تعدادمیں زائرین اورعقیدت مند عرس اور چہلم کی تقریبات میں شرکت کیلئے آتے ہیں جسکی وجہ سے دربارشریف کے ایریااور اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤمیں غیر معمولی اضافہ ہوجاتاہے اسکے ساتھ ساتھ دربارشریف کے سامنے روایتی طورپردودھ کی سبیل لگائی جاتی ہے یہ سبیل دربارشریف کے سامنے سے گزرنے والی تین سڑکوں کے درمیان والی سڑک کوٹریفک کیلئے بندکرکے لگائی جاتی ہے۔ حسب روایت زائرین کے دربارشریف تک پہنچے اورعام ٹریفک کومتبادل راستوں پرچلانے کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کیا جائیگا ۔

مزید :

علاقائی -