آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

 لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈ کی ٹیم نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آ گ پر قابو پا لیا۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں شہری عرفان کے گھر کے کچن میں آگ لگنے سے کچن کا تمام سامان جل گیا جبکہ غازی آباد کے علاقہ نیاپل کے قریب دکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دکان کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ منا واں کے علاقہ میں شا رٹ سر کٹ کے با عث کھلو نے بنا نے وا لی فیکٹر ی میںآ گ بھڑ ک اٹھی ، لا کھو ں کا قیمتی سا ما ن جل کر خا کستر ہو گیا ۔ امدا د ی ٹیمو ں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ملک پو رہ منا و اں کے علاقہ میں شا رٹ سر کٹ کے با عث اچا نک آ گ بھڑ ک اٹھی د یکھتے ہی د یکھتے آ گ نے فیکٹر ی کو لپیٹ میں لے لیا جس وجہ سے فیکٹر ی میں مو جو د لا کھو ں کا سا ما ن جل کر خا کسترہو گیا ۔ امدا د ی ٹیمو ں نے موقع پر پہنچ کر آ گ پر قابو پا لیا کو ئی جا نی نقصا ن نہ ہوا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...