ڈیفنس، بنک کے باہر گارڈ کی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا

ڈیفنس، بنک کے باہر گارڈ کی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا

 لاہور(کرائم سیل)ڈیفنس وائے بلاک میں بنک کے باہر موجود سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس وائے بلاک میں نجی بنک میں سیکیورٹی گارڈ محمد معشوق علی بنک مینجر کو لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ سے منع کر رہا تھاجس پر اس نے اسے معطل کرنے کی دھمکی دی جس پر اس نے تیش میں آ کر بنک کے باہر ہوائی فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو اسلحہ سمیت حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی