بادامی باغ ، ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہونیوالی ٹیچر سپرد خاک

بادامی باغ ، ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہونیوالی ٹیچر سپرد خاک

  لاہور(کرائم سیل)بادامی باغ کے علاقہ میں ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی سکول ٹیچر کو سپرد خاک کر دیا گیا حادثہ جلد بازی کا نتیجہ نکلا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بادامی باغ کے علاقہ لوہے والی پلی کے قریب واقع ٹرین ٹریک سے دوپہر کے وقت سکول سے واپسی ٹیچر رضیہ بٹ نامی سکول ٹیچر جس نے چہرے پر نقاب کیا ہوا تھا اور معمول کے مطابق ٹرین ٹریک کو عبور کر کے گھر پہنچنا چاہتی تھی مگر ٹرین کے آنے کے باوجود جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین ٹریک عبور کرنے کی کوشش کی جس کے باعث ٹرین کی زد میں آگئی جس سے خاتون کی گردن کٹ کر علیحدہ ہو گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر خاتون کی لاش کو قبضہ میں لیا اور شناخت کی کوشش کی مگر ناکامی پر لاش کو مردہ خانے پہنچا دیا گیا تاہم رضیہ کے گھر نا پہنچنے پر گھر والوں نے رضیہ کی تلاش شروع کی تو اہل علاقہ اور پولیس کے بتانے پر مردہ خانے پہنچ کر لاش کی شناخت کر لی گئی پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی گئی۔رضیہ بٹ کے گھر والوں نے بتایا کہ رضیہ نے اس سال ایم اے کا امتحان پاس کیا تھا اور پر ائیویٹ سکو ل میں پڑ ھا رہی تھی۔

مزید : علاقائی