باغبانپورہ ، موٹر سائیکل رکشہ اور کار میں تصادم سے ایک شخص زخمی ہو گیا

باغبانپورہ ، موٹر سائیکل رکشہ اور کار میں تصادم سے ایک شخص زخمی ہو گیا

لاہور(کرائم سیل)باغبانپورہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل رکشہ اور کار کے تصادم میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کوطبی امداد دی ۔نمائندہ\" پاکستان\" سے گفتگو کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور محمد علی اور عینی شاہد رحمت نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے رکشہ پر دروغہ والہ سے باغبانپورہ کی جانب جا رہے تھے کہ باغبانپورہ چوک پر ان کا رکشہ ایک تیز رفتار کار سے ٹکڑا گیا جس کی وجہ سے رکشہ میں سوار سواری محمد عنایت زخمی ہو گیا۔کار سوار ٹکڑ کے بعد موقع پررکنے کی بجائے موقعہ سے فرار ہو گیا۔راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد دی جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...