شاہدرہ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

شاہدرہ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

 لاہور(کرائم سیل) شاہدرہ کے علاقے بارہ دری سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد، قتل یا خودکشی پولیس کے لیے معمہ بن گئی ، لاش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے جمع، بتایا گیا ہے کہ دریائے راوی کے کنارے 45سالہ نامعلوم شخص کی پانی میں تیرتی لاش دیکھ کرسیر کے لیے آئی ہوئی فیملیز خوفزدہ ہوگئیں اور شور مچانا شروع کر دیا ا طلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاش کو کشتی کے ذریعے باہر نکالا اورشناخت نہ ہونے پرمردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کو قتل کرنے کے بعد لاش دریا میں پھینک دی ۔

مزید : علاقائی