جوہر ٹاؤن، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے 4افر ادکو زخمی کر دیا گیا

جوہر ٹاؤن، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے 4افر ادکو زخمی کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر دس افراد نے اندھا فائرنگ کر کے 4افر اد کو شدید زخمی کر دیا، ملزمان موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف ہ ہراس پھیل گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شرو ع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عدیل، فراز، فہد اور لقمان اپنے دوست ندیم کے ہاں بیٹھے چائے پی رہے تھے کہ ندیم کے مخالفین سرفراز بھنگواور شاہد مٹھواپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گیا اور ندیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ، ندیم صوفے کی آڑ میں چھپ جانے کی وجہ سے محفوظ رہا مگر وہاں بیٹھے چاروں افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شدید فائرنگ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں خوف ہ ہراس پھیل گیا وہاں پر دیگر موجود لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں،پولیس نے فائرنگ کی اطلاع ملنے پر فورا موقع پر پہنچ کر زخمیو ں کو ہسپتال منتقل کروادیا اور ندیم کے بھائی محمود کے بیان پر دو نامزد اور 7نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا، ندیم کے مطابق وہ تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درج قتل کے ایک مقدمے میں مدعی ہے اور ملزمان پارٹی اسے مقدمے کی پیر وی نہ کرنے کا کہہ کر وارننگ دیتے رہے جنہوں نے میرے انکار کرنے پر فائرنگ کر دی، ندیم نے مزید الزام لگایا ہے کہ پولیس ملزمان سے ساز باز کر چکی ہے جس کی وجہ سے مجھ پر حملہ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -