شہر میں خود کش بمباری کی اطلاع پر پولیس کاسرچ آپریشن ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

شہر میں خود کش بمباری کی اطلاع پر پولیس کاسرچ آپریشن ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور(کرائم سیل ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولیس افسران کو آگاہ کیا ہے کہ شہر میں خود کش بمبار موجود ہیں جو کسی بھی وقت دہشت گردی کی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں، جس کے بعد پولیس نے مناواں ، برکی گاؤں، کینٹ ، صدر، شمالی چھاؤنی ، رائے ونڈ و دیگر جگہوں پر سرچ آپریشن کے دوران پانچ افغانیوں سمیت تیس سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی،پولیس ذرائع کے کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں، ائیرپورٹ، سرکاری عمارات، بازاروں اور حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیس نے سخت ناکہ بندی کر دی ہے۔

مزید : علاقائی