صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

 لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا ۔ذرا ئع کے مطابق شمالی چھاونی کے علاقہ احمد حسان روڈ پر 2ڈاکوؤں نے ایک فارمیسی میں گھس کر عملہ کو یرغمال بنا لیا اور 35 ہزار نقدی اور 2موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔مصری شاہ کے علاقہ میں شہری شہریار سے ڈاکوؤں نے 2تولہ کے زیورات گن پوائنٹ پر چھین لیے ،غازی آباد کے علاقہ میں شہری شیراز سے ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے،شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں شہری محمد علی کے گھر میں چوروں نے گھس کر 40ہزار نقدی اور لاکھوں کا سامان چوری کر لیا،ملت پارک کے علاقہ میں بنک سے 5لاکھ نکلوا کر باہر نکلنے والے شہری میاں وحید کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔جبکہ مصری شاہ میں محلے داروں نے لیڈی ڈاکو کو اسلحے اور لوٹے ہوئے سامان سمیت پکڑ لیا ایک لیڈی ڈاکو فرار ہو گئی ،مصری شاہ اکرم روڈ کی رہا ئشی مریم اسماعیل کے گھر دو لیڈی ڈاکو گھس آئیں اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی لوٹ مار کے بعد جیسے ہی لیڈی ڈاکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کی تواہل خانہ نے شور مچا دیا جس پر محلے داروں نے ایک لیڈی ڈاکو کو اسلحے اور نقدی زیورات اور سمیت پکڑ لیا جبکہ ایک لیڈی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی مصری شاہ پولیس کے مطابق پکڑی گئی ڈاکو کا نام عائشہ اور فرار ہونے والی ڈاکو کا نام آصفہ ہے -گارڈن ٹاؤن طارق بلاک کے رہا ئشی عرفان الحق کے گھر سے دو ڈاکو 45ہزار مانگا منڈی یونین کونسل میں واقع موبائل ٹاور سے چار ڈاکو سکیورٹی گارڈ سرور کو باندھ کر چار لاکھ کی بیٹریاں لے گئے برکی میں دو ڈاکوؤں نے ایمپیرئیر گارڈن میں واقع عباس کے سٹور اور اسکے ہمسائے مرغی فروش اور سبزی فروش سے ایک لاکھ،سبزہ زار ملتان روڈ پر واقع گورمے بیکری سے 70ہزارٹاؤن شپ کالج روڈ پر واقع سعید کی دکان سے 70ہزارکی نقدی ناور قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ ڈیفنس وائے بلاک میں عثمان سے چار لاکھ،سبزہ زار شاہ فرید دربار کے قریب رمضان سے ڈیڑھ لاکھ ساندہ ریواز گارڈن میں سہیل رانا سے 83ہزار،گلشن اقبال کریم مارکیٹ میں یاسر اور اسکے دوست سے 70ہزاراور گلشن اقبال ہنزہ بلاک میں مسز عمران سے 40ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ ریس کورس میں فرح ،اقبال ٹاؤن میں بلا ل،ستو کتلہ میں امجد،مصطفی ٹاؤن میں عاشر کی گاڑیاں جبکہ گجر پورہ میں ندیم ،شاہدرہ میں نعیم ،شاد باغ میں قاسم ،مصری شاہ میں سرفراز،فیکٹری ایریا میں یوسف ،جنوبی چھاؤنی میں عمران ، ڈیفنس بی میں وقاص ،باغبانپورہ میں وسیم ،پرانی انارکلی میں اشرف اور کوٹ لکھپت میں شہباز کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...