وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر متاثرہ خاندان کاسبزہ زار پولیس کیخلاف کا احتجاجی مظاہرہ

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر متاثرہ خاندان کاسبزہ زار پولیس کیخلاف کا احتجاجی ...

 لاہور ( کر ائم سیل ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کے باہر سبزہ زار انویسٹی گیشن پولیس کے خلاف متاثرہ خاندان کا احتجاجی مظاہر،ہ بزرگ خاتون دوران احتجاج بے ہوش ہوگئی جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں جناح ہسپتال منتقل ، وزیراعلیٰ ہاوس کے سٹاف آفیسر نے کارروائی کی یقین دہا نی کروائی جس پر مظاہر ین منتشر ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گذ شتہ روز سبزہ زار سید پور کے رہائشی ریاض ،آغا حسن ،آصف ،الطاف ،سکینہ ،صائمہ ،عائشہ ، سمیت دیگر مر د ،خواتین کی بڑی تعداد نے سبزہ زار انویسٹی گیشن پولیس کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون ایچ بلاک کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کر کیا۔مظاہرین کا مو قف تھاکہ علاقے میں منشیات فروش نادر حسین عرف ببرا اور اسکا بھائی ہیر نے اسلحے کی نمائش کر تے ہوئے خوف و ہراس پھیلارکھا ہے جبکہ ریاض کے مطابق اُس کے بیٹے فقیر حسین کو نادر حسین عرف ببرا ،ہیرا و دیگر نامعلوم افراد نے 4روز قبل گھر سے اغواء کر تے ہوئے سر بازار اندھا دھند فائر نگ کر کے زخمی کر دیا تھا جو کہ گنگا رام ہسپتال میں انتہائی تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہے جبکہ پولیس بھی مقدمہ واپس لینے کیلئے دباؤڈال رہی ہے مظاہر ین نے الزام عائد کیا کہ اس سے قبل بھی قر یبی عزیز نے مقدمہ درج کروایا تھا جس میں 7 ماہ سے نادر حسین عر ف ببرا شتہاری تھا مگر پو لیس نے چند روز قبل مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر میر ے عزیز کو شامل تفتیش کئے بغیر ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا مگر اب بھی ببرا کو تھانے میں پولیس پروٹوکول دے رہی ہے مظاہر ین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شر یف ،آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اُن کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور غفلت برتنے والے سبزہ زار انویسٹی گیشن پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائر ی کی جائے جس پر وزیر اعلیٰ سٹاف آفیسر نے اعلیٰ حکام کو واقع سے آگاہ کر تے ہوئے انصاف کے حصول کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہر ین منتشر ہوگئے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...