نشتر کالونی ، شہریوں نے موبائل چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

نشتر کالونی ، شہریوں نے موبائل چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

 لاہور(کرائم سیل)تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ میں شہریوں نے موبائل چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،پولیس کو بار بار کال کرنے ان کے نہ آنے پر معمولی سزا دے کر چھوڑ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ یاسر بلاک میں گزشتہ روز خلیل نامی نوجوان ذیشان کی موبائل شاپ پر آیا اور باتوں باتوں میں اس کے کئی موبائل لے کر فرار ہو گیا۔ذیشان اور دیگر دکانداروں نے اس کو پیچھا کیا اور اس کو پکڑ لیا۔جبکہ پولیس کو کئی بار اطلاع دی گئی لیکن ایک گھنٹہ تک پولیس کے نہ پہنچنے پر چور کو تھپڑوں سے مارتے ہوئے معمولی سزائیں دے کر چھوڑ دیا گیا۔

مزید : علاقائی