اسلام پر پختہ یقین رکھنے والی جماعتیں ہی اہل قیادت دے سکتی ہیں، لیاقت بلوچ

اسلام پر پختہ یقین رکھنے والی جماعتیں ہی اہل قیادت دے سکتی ہیں، لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان اور ملکی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ملک بھر میں دینی جماعتوں کے جلسوں اور کانفرنسوں کی بہار اعلان کر رہی ہے کہ وطن عزیز پاکستان اسلامی ریاست ہے ۔ غلبہ دین تمام دینی جماعتوں کی منزل ہے ۔ دینی جماعتوں کے کامیاب پروگرام ایک دوسرے کے خلاف نہیں اسلامیان پاکستان کو اسلامی نظریہ ، اسلامی تہذیب اور اسلامی معاشی نظام کے احیا کا نیا ولولہ دے رہے ہیں ۔ دینی قیادت کے لیے بڑا چیلنج ہے کہ اس محنت اور مشقت کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے قدر مشترک درد مشترک کی بنیاد پر قومی ترجیحات متعین کی جائیں اور پاکستان کے آئین کو اس کی روح کے مطابق نفاذ کی عملی جدوجہد کی جائے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ اسلامی پاکستان ہی عوام کے لیے خوشحال پاکستان بنے گا ۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے مالا مال کیاہے ۔ امریکہ ، یورپ ، آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک کے سامنے کشکول پھیلانے سے نہیں خود انحصاری ، اپنے وسائل اور اپنی قوم پر اعتماد سے ہی غربت ، مہنگائی ، کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہوسکتاہے ۔ اسلام پر پختہ یقین رکھنے والی جماعتیں ہی اہل و دیانتدار قیادت دے سکتی ہیں اور دو قومی نظریہ ، نظریہ پاکستان ہی پوری قوم کو متحد کر سکتاہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک بھر میں 25 دسمبر سے ظلم اور فریب کے نظام سے تنگ عوام سے عوامی رابطہ مہم شروع کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی کے اجتماع عام نے کارکنان کو نیا ولولہ دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ 8 دسمبر کو منصورہ میں اجتماع عام کی انتظامی کمیٹیوں کے کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -