بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان

بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان

لاہور (وقائع نگار )محکمہ موسمیات کے مطابق چند روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ملک بھرمیں دن بدن سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں کویخ بستہ ہواؤں نے لپیٹ میں لے لیا،جس کے باعث سردی بڑھ گئی ۔ سندھ، پنجاب اوربلوچستان میں بھی موسم مزید سردہونے لگا۔مالاکنڈاور ہزارہ ڈویژن میں موسم شدید سرد اور مختلف موسمی امراض پھیلنے لگے، جس سے بچے زیادہ متاثرہونے لگے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز، سب سے زیادہ سردی ،اسکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی6 اور ہنزہ میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر