جماعۃالدعوۃکے اجتماع کے آخری دن کی جھلکیاں

جماعۃالدعوۃکے اجتماع کے آخری دن کی جھلکیاں

لاہور(سٹاف رپورٹر)*جماعۃ الدعوۃ کے اجتماع کے آخری روز تین نشستیں ہوئیں۔نمازفجرکے بعد پہلی نشست ہوئی،نمازجمعہ سے قبل ورثاء شہداء کی خصوصی نشست منعقد ہوئی۔*اجتماع کے آخری روز سٹیج سیکرٹری کے فرائض جماعۃ الدعوۃ کے رہنما مولانا نصرجاوید اور مولانا سیف اللہ خالد نے سرانجام دئیے۔

*آخری روز مزید لاکھوں افراد کی اجتماع میں شرکت کے باعث داخلی راستوں پر شدید رش دیکھنے میں آیا

*جنوبی پنجاب کے معروف سیاستدان جمشید دستی نے بھی اجتماع کے آخری روز خصوصی طور پرشرکت کی۔خطبہ جمعہ سے قبل انہوں نے مختصرخطاب بھی کیا۔

*حافظ محمدسعیدنے نماز جمعہ کی دوسری رکعت میں قنوت نازلہ پڑھائی۔اس موقع پرزبردست جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔لاکھوں شرکاء زاروقطار روتے رہے۔

*حافظ محمدسعید کے خطاب کی انٹرنیشنل میڈیا نے بھی کوریج کی۔ملکی وغیرملکی نشریاتی اداروں کی ٹیمیں اجتماع کی کوریج کیلئے خصوصی طور پر اسلام آباد اور کراچی سے پہنچیں۔

*اجتماع کی انتظامیہ نے بھرپورتعاون پر حکومت پنجاب اورہوم ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

*سوشل میڈیا ٹیم اجتماع کے آخری دن بھی متحرک رہی۔ حافظ محمد سعید نے سوشل میڈیا کیمپ کا دورہ کیا اورجائزہ لیا۔

*اجتماع کے اختتام پر جماعۃالدعوۃ کے رضاکار ٹریفک پولیس کے ہمراہ ٹریفک بحال کروانے میں کردار ادا کرتے رہے۔

خطبہ جمعہ سے پہلے تمام مارکیٹیں بند کر دی گئیں۔

*اجتماع کے اختتام پر امیرجماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کارکنان وذمہ داران کو شکرانے کے نوافل ادا کرنے کی ہدایت کی۔

جھلکیاں

مزید : صفحہ آخر