وزیر اعظم کی دورہ برطانیہ سے واپسی پرپارٹی کی سینئر قیادت سے ملاقات کاامکان

وزیر اعظم کی دورہ برطانیہ سے واپسی پرپارٹی کی سینئر قیادت سے ملاقات کاامکان

 اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف دورہ برطانیہ سے واپسی کے بعد (کل) اتوار کو پارٹی کی سینئر قیادت سے اہم ملاقات کریں گے، ملاقات میں تحریک انصاف کے ساتھ دوبارہ بات چیت کے آغاز کے حوالے سے حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی‘ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم کی پیر کو اتحادیوں سے ملاقات متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی وطن واپسی پر ان کی سینئر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ اہم اجلاس ہو گا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، معاون خصوصی عرفان صدیقی سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید و دیگر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکراتی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ بعد ازاں وزیر اعظم قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور پارلیمانی پارٹیوں کے قائدین مولانا فضل الرحمان، محمود خاناچکزئی، عبدالرشید گوڈیل، صاحبزادہ طارق رشید، آفتاب خان شیرپاؤ، اعجاز الحق و دیگر کے ساتھ ملاقاتیں کر کے انہیں پی ٹی آئی سے مذاکرات بارے اعتماد میں لیں گے سینئر قیادت

مزید : صفحہ آخر