جماعت اہلسنت کی’’عزت رسول ﷺ کانفرنس‘‘ آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں شروع ہو گی

جماعت اہلسنت کی’’عزت رسول ﷺ کانفرنس‘‘ آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں شروع ہو ...

لاہور(سٹاف رپورٹر) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام تیسری’’عزت رسولﷺ‘‘ آج6دسمبر شام مینار پاکستان گراؤنڈ میں شروع ہو گی، کانفرنس سے ملک بھر سے اہلسنت کے قائدین واکابر علماء کرام و مشائخ عظام ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں مسلم امہ کو دین اسلام کا دستور العمل پیش کریں گے کانفرنس مرکزی جماعت اہلسنے کے امیر میاں عبدالخالق برچونڈی شریف کریں گے جبکہ مرکزی ناظم اعلیٰ پیر علامہ عرفان مشہدی کانفرنس کی سرپرستی کریں گے ،کانفرنس کے انعقاد کے لئے رابطوں کا اہم کردار پنجاب کے ناظم اعلیٰ قاضی عبدالغفار قادری نے ادا کیا ہے۔کانفرنس میں شرکت کے لئے سندھ، بلوچستان، شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر سے بڑی تعداد میں قافلے لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ پانچوں صوبوں و آزاد کشمیر سے ہزاروں افراداجتماع میں شریک ہورہے ہیں۔ سکیورٹی کے انتظامات کے لئے 5ہزار رضاکار سکیورٹی اور دیگر انتظامی امورپر مامور ہیں۔ ہر شخص کی مکمل جامہ تلاشی کے بعد گراؤنڈ میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔ مردوں کے داخلہ کیلئے تین گیٹ بنائے گئے ہیں جہاں واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں جبکہ ہزاروں رضاکار مکمل باڈی سرچنگ کریں گے۔ شرکاء کے وضو کیلئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔اسی طرح مختلف مقامات پر کثیر تعداد میں عارضی بیت الخلاء بنائے گئے ہیں۔ کانفرنس ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات بھر جاری رہے گی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...