جماعۃالدعوۃکے اجتماع میں کشمیری حریت رہنماؤں کے پیغامات کی تحریروں پر مبنی خیر مقدمی بینر لگائے گئے

جماعۃالدعوۃکے اجتماع میں کشمیری حریت رہنماؤں کے پیغامات کی تحریروں پر مبنی ...

لاہور(سٹاف رپورٹر)کشمیری حریت رہنماؤں کی جانب سے جماعۃالدعوۃکے اجتماع کے حوالہ سے بھجوائے گئے پیغامات کی تحریروں پر مبنی خیر مقدمی بینرجگہ جگہ لگائے گئے تھے۔حریت کانفرنس مقبوضہ جموں کشمیر (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی، شبیراحمد شاہ،دختران ملت مقبوضہ کشمیر کی سربراہ آسیہ اندرابی اورڈاکٹر قاسم فکتوکی جانب سے اجتماع کے مرکزی پنڈال میں لگائے گئے بینروں پر شرکاء اجتماع کے نام پیغام میں تحریر تھا کہ ہم جماعۃ الدعوہ اور ان کے قائدین کے مشکور ہیں کہ وہ ہر موقع پر ہماری امیدوں پر پورا اترتے ہیں ۔کشمیر کی آزادی پاکستان کی سیاسی ،معاشی اور عسکری استحکام کی ضامن ہے۔سید علی گیلانی کی جانب سے لگائے گئے بینرز پر تحریر تھا کہ ’’ہم پاکستانی ہیں،ایمان کے رشتے سے پاکستان ہمارا ہے‘‘۔

خیر مقدمی بینر

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...