جماعۃ الدعوۃ کے اجتماع میں ہندو اور عیسائی کے اسلام قبول کرنے پر پنڈال نعرہ تکبیر، اللّٰہ اکبر سے گونج اٹھا

جماعۃ الدعوۃ کے اجتماع میں ہندو اور عیسائی کے اسلام قبول کرنے پر پنڈال نعرہ ...

لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والے اجتماع کے دوسرے روز تھر پارکر کے ہندو اور لاہور کے عیسائی کے اسلام قبول کرنے پر پنڈال نعرہ تکبیر ،اللہ اکبر سے گونج اٹھا۔تھر پارکر سے آئے ہندو جوان چیتن کمار نے نماز جمعہ سے قبل آخری نشست میں اسٹیج پر جا کر اسلام قبول کیا ۔جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا نصر جاوید نے انہیں کلمہ پڑھایا۔لاہور کے رہائشی ایک عیسائی جوان نے بھی اسلام قبول کیا۔نو مسلموں کا نام اسد اللہ اور سیف الرحمان رکھا گیا۔دو نوں کے اسلام قبول کرنے پر پنڈال میں شرکاء کی جانب سے زبردست جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا۔

جماعۃ الدعوۃ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...