ملت ایکسپریس کومحراب پور اور صادق آباد سٹیشنوں پر دودومنٹ سٹاپ کی اجازت دیدی گئی

ملت ایکسپریس کومحراب پور اور صادق آباد سٹیشنوں پر دودومنٹ سٹاپ کی اجازت دیدی ...

 لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر عارضی طور پر 28 فروری 2015تک کے عرصے کے لیے محراب پور اور صادق آباد ریلوے سٹیشنوں پر ملت ایکسپریس (17 Up/18 Dn) ٹرین کی دو ((02منٹ سٹاپ کی اجازت دے دی ہے۔ اسی طرح ملتان اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرین بہاؤلدین ذکریا ایکسپریس(25 Up/26 Dn)کو بھی فیروزہ ریلوے سٹیشن پر (02) منٹ کے سٹاپ کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔ ان سٹاپو ں پر فی الفور عملدرآمد ہو گا۔

مزید : صفحہ آخر