پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت چار بجے شروع ہو گا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت چار بجے شروع ہو گا

لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز سپیکر رانااقبال کی زیر صدارت چار بجے شروع ہوا جس میں محکمہ زکوۃٰ و عشر کے متعلق وقفہ سوالات میں صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے جوابات دئیے ۔ مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا صوبائی زکوۃٰ کونسل نے شادی گرانٹ کی رقم دس ہزار سے بڑھا کر 20ہزار کی دی ہے جو اب مستحقین کو زکوۃ ٰ کی نئی شرح کے مطابق فنڈز کا اجراء کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ زکواۃ کمیٹی گوجرانوالہ نے 2010میں ساڑھے انیس کروڑ مستحقین میں تقسیم کیے ہیں جبکہ شادی گرانٹ کی مد میں دوکروڑ 23لاکھ کی رقم جاری کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ زکواۃ کمیٹیوں کی تعداد آبادی کے تناسب سے ہوتی ہے تاہم نئی مردم شماری اور زکواۃو عشر بل کی حتمی منظوری کے بعد صوبہ بھر کی زکواۃ کمیٹیوں کی تعداد کا آبادی کے تناسب سے ازسرنو جائزہ لیا جائیگا ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...