شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے کا عندیہ دیدیا

شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے کا عندیہ دیدیا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے مستقبل میں سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں فتح کے بعد انعامی تقریب میں رمیز راجا نے قومی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا کہ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ پچھلے ہفتوں میں بہترین پرفارمنس کے سبب ٹی ٹونٹی میچ میں فتح آسانی سے مل گئی؟ شاہد آفریدی نے اس پر جواب دیا کہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ ایسی ہے کہ اس کے سبب ٹیم کا مورال بلند ہے اور فتح اسی کی وجہ سے ملی۔ لیکن صورتحال اس وقت دل چسپ صورتحال ہو گئی جب رمیز راجہ نے اگلے ہی سوال میں کہا کہ آپ سیاست میں تو پتہ نہیں آ رہے ہیں یا نہیں مگر آپ نے انتہائی سیاسی انداز میں اس سوال کا جواب دیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بات مذاق میں کہہ رہا ہوں۔ اس پر شاہد آفریدی نے بھی برملا کہا کہ’ میں بھی آپ سے مذاق ہی کر رہا ہوں اور آو?ں گا‘۔ شاہد آفریدی کی طرف سے ایک عالمی سطح پر دیکھی جانے والی تقریب میں سیاست میں آ نے کے سرعام اظہار کے بعد اہم حلقوں میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی انہیں اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے چکے ہیں تاہم شاہد آفریدی نے اس پیشکش پر کوئی رائے نہیں دی تھی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...