بورڈ آف ریونیوکا پنجاب سرونٹس ہاؤسنگ سکیم کیلئے زمین ایکوائر کرنیکافیصلہ

بورڈ آف ریونیوکا پنجاب سرونٹس ہاؤسنگ سکیم کیلئے زمین ایکوائر کرنیکافیصلہ

 لاہور(عامر بٹ سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی صدارت میں پنجاب سرونٹس ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ میں 50کنال سے زائد زمین ایکوائر کرنے کا فیصلہ ،پنجاب سرونٹس ہاؤسنگ سکیم انتظامیہ اس کے متبادل 15فیصد ایکوزیشن چارجز ادا کرے گی،جبکہ ایکوائر کی جانے والی زمین کی مختص کردہ قیمت بھی پنجاب حکومت کے خزانے میں جمع کروائی جائے گی روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب ادارے میں گزشتہ روز سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجا ب ندیم اشرف کے زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ممبر کالونی طارق محمود ،سیکریٹری سیٹلمنٹ ملک احمد علی ،ایم ڈی پنجاب سرونٹس ہاؤسنگ سکیم سعید انصاری ،ڈائریکٹر اسٹیٹ رانا نصیر ،سیکریٹری ریونیو پنجاب رائے جاوید احمد ،چیف آرکیٹکٹ پنجاب حافظ الیاس اور ایڈیشنل سیکریٹر ی ہاؤسنگ پنجاب روف علوی نے شرکت کی ،اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین کی سیالکوٹ ہاؤسنگ سکیم کی طرف توجہ کروائی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ 50کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی تاکہ واپڈا گرڈ اسٹیشن کا راستہ کھولا جا سکے ایکوائر کی جانے والی زمین کے 15فیصد ایکوزیشن چارجز بھی پنجاب سرونٹس انتظامیہ ادا کرے گی اس ضمن میں ڈی سی او سیالکوٹ کو ایکوائر کی جانے والی اراضی کا تخمینہ لگانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جس کی قیمت بھی پنجاب سرونٹس انتظامیہ ادا کرے گی قابل کر بات یہ ہے کہ حکومت پنجاب ریٹائرڈملازمین کو سرکاری زمین بلاقیمت الاٹ کرتی ہے تاہم ایکوزیشن کی جو فیس بنتی ہے اس کو موصول کیا جارہا ہے سیالکوٹ پنجاب سرونٹس کے ملازمین میں اس فیصلے کی اطلاع پر خوشی کی لہر دوڑ چکی ہے ،ریٹائرڈ ملازمین نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلیٰ افسران کے اقدامات کو سراہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...