وکلاء کیلئے مختص نشستوں پر سول ججوں کو ترقیاں دینے کیخلاف درخواست پر وکلاء فریق طلب

وکلاء کیلئے مختص نشستوں پر سول ججوں کو ترقیاں دینے کیخلاف درخواست پر وکلاء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء کے لئے مختص 40فیصد کوٹے کی نشستوں پر سول ججوں کو ترقیاں دینے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان عدالت میں پیش ہوئے،انہوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل سیشن ججوں کی نشستوں کے لئے وکلاء کا50فیصد کوٹہ مقرر ہے لیکن حکومت پنجاب نے پنجاب بار کونسل کی مشاورت کے بغیر پنجاب جوڈیشل سروسز رولز میں ترامیم کردیں جو کہ حکومت کا غیر قانونی اقدام ہے اورعدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی نے بھی حکومت پنجاب کی جانب سے ترمیم شدہ قوانین کا نوٹس نہیں لیا بلکہ وکلاء کے لئے 40فیصد مختص کوٹے پر سول ججز کو ترقی دے کر ایڈیشنل سیشن ججز تعینات کر دیاگیا،اس معاملے کا عدالتی جائزہ لیا جانا ضروری ہے ،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت اپنا فیصلہ صادر کرے ۔ان کی بحث جاری تھی کہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے تمام فریقین کے وکلاء کو آئندہ تاریخ سماعت پر طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -