جنوبی افریقہ سمیت دنیا بھر میں نیلسن منڈیلا کی برسی منائی گئی

جنوبی افریقہ سمیت دنیا بھر میں نیلسن منڈیلا کی برسی منائی گئی
جنوبی افریقہ سمیت دنیا بھر میں نیلسن منڈیلا کی برسی منائی گئی

  

 جوہانسبرگ (بیورو رپورٹ) ساؤتھ افریقہ کے عظیم لیڈر نیلسن منڈیلا کی برسی گزشتہ روز عقیدت و احترام سے منائی گئی، ملک بھر کے باسیوں نے اپنے عظیم لیڈر کو اس موقع پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے آنسو بہائے۔اس موقع پر لوگوں نے روزنامہ پاکستان کے بیورو چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منڈیلا جیسے لوگ دنیا میں کم ہی پیدا ہوتے ہیں،جنہوں نے اپنے ملک کی آزادی کی خاطر اپنی ساری زندگی جیل میں گزار دی،لوگوں نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ نیلسن منڈیلا نے وطن کی آزادی کی خاطر اپنے عیش و آرام کو ترجیح نہ دیاور اپنے ملک کو آزاد کرایااور اس کی ترقی کی خاطر اسے بیرون دنیا کی لئے بزنس کا ایک پلیٹ فارم بنایا۔

مزید : صفحہ آخر