ہائیکورٹ نے تمام خصوصی سرکاری ملازمین کی بھرتی کا ریکارڈ طلب کر لیا

ہائیکورٹ نے تمام خصوصی سرکاری ملازمین کی بھرتی کا ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد پر پولیس تشدد کے خلاف درخواست پر آئی جی پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے وفاقی اور صوبائی محکموں میں خصوصی افراد کے کوٹہ بھرتی تمام ملازمین کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ لاہور پولیس کی طرف سے نابینا افراد کو تین دسمبر کو مال روڈ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا لہذا اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ، حکومت سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کو دو فیصد کوٹہ نہیں دے رہی پالیسی پر عملدرآمد کرایا جائے ، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب اور وفاقی اور صوبائی حکومت کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 22دسمبر تک تمام سرکاری محکموں میں خصوصی افراد کے کوٹہ پر بھرتی ملازمین کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر